(ویب ڈیسک ) رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتےمیں 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین نے مسجد نبویﷺ پر حاضری دی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ 41 لاکھ 4 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کیا ۔اس کے علاوہ 1 لاکھ 34 ہزار447 مرد اور 1 لاکھ 7 ہزار697 خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں دنیا کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے ، رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران زمزم کی ایک لاکھ 44 ہزار بوتلیں اور 15 ہزار 243 افطاربکس تقسیم کیے گئے ہیں۔