ویب ڈیسک: اسپتال میں داخل پوپ کی حالت میں بہتری۔۔۔ایک ماہ بعد ویٹی کن نے پوپ فرانسس کی پہلی تصویر جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق جیمیلی اسپتال کے چیپل میں لی گئی تصویر میں پوپ فرانسس مخصوص جامنی اورسفید رنگ کے لباس پہنے ہوئے ہیں اوروہیل چئیر پر بیٹھے ہیں۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس 14 فروری کو برونکائٹس کی شکایت کے ساتھ اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ جو تیزی سے ڈبل نمونیا میں تبدیل ہو گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں ڈبل نمونیا اور پولی مائکروبیل (بیکٹیری، وائرل اور فنگل) انفیکشن کی تشخیص کا اضافہ کیا۔
ڈاکٹروں نے اس ہفتے قرار دیا ہے کہ پوپ فرانسس کی حالت نازک نہیں اور اس میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ ان کی عمر، نقل و حرکت کی کمی اور ماضی میں پھیپھڑوں کے ایک حصے کے کھو جانے کی وجہ سے ان کی حالت پیچیدہ ہے۔
گزشتہ روز جنگ زدہ ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں بچے پوپ فرانسس سے اظہار یکجہتی کے لئے پیلے اور سفید غباروں کے ساتھ روم کے جیمیلی ہسپتال کے باہر جمع ہوئے۔
پوپ فرانسس نے بچوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا "میں جانتا ہوں کہ بہت سے بچے میرے لیے دعا کر رہے ہیں۔ "آپ کا شکریہ، پیارے بچے! پوپ آپ سے پیار کرتے ہیں اور ہمیشہ آپ سے ملنے کا انتظار کرتے ہیں۔‘‘