ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے علی شاہ کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے آدھے گھنٹے میں ڈی آئی جی،ایس ایس پی آپریش اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو طلب کرلیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ڈی آئی جی، ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انوسٹی گیش آدھے گھنٹے میں عدالت پیش ہوں۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ اگر آدھے گھنٹے میں افسران عدالت نہ آئے تو کیس کا فیصلہ کروں گا۔ پولیس کیجانب سے ایسا رویہ قابل برداشت نہیں کیس کا ریکارڈ آنا چاہیے تھا۔
عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کر دیا۔