’پشپا تھری’ کب ریلیز ہوگی؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

’پشپا تھری’ کب ریلیز ہوگی؟تاریخ کا اعلان ہوگیا
کیپشن: ’پشپا تھری’ کب ریلیز ہوگی؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک:(جوادملک)'پشپا 2'  کی شاندار اور عظیم کامیابی کے بعد ’پشپا تھری’ کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق 'پشپا 3 - دی ریمپج'  میں بھی ساؤتھ کے مقبول ترین اداکار  اللو ارجن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یادرہے اس وقت اللو ارجن بھارت سمیت دنیا بھرمیں جانے جانی والی شخصیت بن چکے ہیں۔

'پشپا 2' نے گزشتہ سال دسمبر میں ریکارڈ توڑ کمائی کرکے باکس آفس پر ہلچل مچا دی تھی۔ میتھری فلم بنانے والے روی شنکر نے تصدیق کی  ہےکہ  'پشپا 3' باضابطہ طور پر پائپ لائن میں ہے۔

ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر وائی۔ روی شنکر نے انکشاف کیا کہ 'پشپا 3 - دی ریمپج' 2028 میں دنیا بھر کے سینما گھروں میں آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم اللو ارجن کے بھرے شیڈول کی وجہ سے تاخیر سے ریلیز ہو رہی ہے۔

روی شنکر نے مزید کہا کہ 'پشپا 3' پر کام شروع کرنے سے پہلے اللو ارجن کو دو بڑے پروجیکٹ مکمل کرنے ہیں، ایک ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ اور دوسرا تریوکرم سری نواس کے ساتھ۔ ان فلموں کو مکمل ہونے میں تقریباً تین سال لگنے کی امید ہے، جس کے بعد 'پشپا 3' کی منزلوں کی جانب بڑ ھیں گے۔

'پشپا' کے ڈائریکٹر سوکمار اس وقت بریک پر ہیں۔ 'پشپا 3' پر کام شروع کرنے سے پہلے وہ سپر اسٹار رام چرن کے ساتھ اپنی اگلی فلم مکمل کریں گے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد وہ دوبارہ 'پشپا' کی تیسری فرنچائز کے لیے اللو ارجن کے ساتھ شامل ہوں گے۔ یہ انکشاف آنے والی فلم رابن ہڈ کی تشہیری تقریب کے دوران کیا گیا ہے۔

’پشپا’ کی تاریخ

'پشپا' فرنچائز کا آغاز 2021 میں 'پشپا - دی رائز' سے ہوا، جس نے دنیا بھر میں 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ یہ فلم سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں میں سے ایک بن گئی، جس نے میکرز کو کہانی کو سیکوئل کے ساتھ آگے لے جانے پر آمادہ کیا۔

2024 میں 'پشپا 2' نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ اس فلم نے ریکارڈ توڑ آغاز کیا اور اب تک کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی  بھارتی فلم بن کر ابھری۔ 'پشپا 2' کی کامیابی کے بعد مداحوں کو 'پشپا 3' کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر