عمران خان جیل ملاقاتیں: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی کیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور

عمران خان جیل ملاقاتیں: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی کیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور
کیپشن: عمران خان جیل ملاقاتیں: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی کیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کےکیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کےکیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کے ایس اوپیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچزمیں سماعت کےلیےمقررہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کے وکیل کا کہنا تھا ہفتہ میں 5 دن میرے مؤکل کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا پڑتا ہے، ایک ہی بینچ میں کیسزمقرر ہونےسےوہ ایک ہی مرتبہ پیش ہوجایاکریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز یکجا کرنے کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News