ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں سیل،گاڑیاں اور اکاؤنٹس ضبط کرلیئے گئے

ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں سیل،گاڑیاں اور اکاؤنٹس ضبط کرلیئے گئے
کیپشن: ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں سیل،گاڑیاں اور اکاؤنٹس ضبط کرلیئے گئے

ویب ڈیسک: بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری/گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر منزلہ ریائشی و کمرشل جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام کا کہناہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے  مالک،ملک ریاض اور دیگر افراد  کےخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، بحریہ ٹاؤن کے سینکڑوں اکاؤنٹس اور گاڑیوں  کو بھی منجمد کر دیا گیا،شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بحریہ ٹاؤن پاکستان کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کیلئےبیرون ملک ٹرانسفر کی جانےوالی رقم منی لانڈرنگ تصورہوگی:نیب

نیب  حکام کے مطابق پاکستان سے مخصوص عناصر مالک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں ملک ریاض کی مجرمانہ اعانت کے لیے اپنی رقوم دبئی منتقل کر رہے ہیں،ملک ریاض اور اس کے حواریوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے بھی مضبوط شواہد نیب  کے پاس موجود ہیں،پاکستان  سے اس پروجیکٹ   کے لیے کوئی بھی رقم منی لانڈرنگ تصور کرتے ہوئے مذکوره عناصر  کے خلاف بلاتفریق  قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملک ریاض سمیت تمام ملزمان کوعدالت نےطلب کرلیا

نیب حکام کا مزید کہناہے کہ بحریہ ٹاؤن کی ہر قسم کی پرکشش ترغیب کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جمع پونجی کا تحفظ کریں،نیب نے مفرور ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے بھی بھرپور  کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

قومی ادارۂ احتساب (نیب) نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض احمد اور دیگر افراد کے خلاف نیب نے اسلام آباد اور کراچی کی احتساب عدالتوں میں ان ملزمان کے خلاف کئی ریفرنسز دائر کر دیے ہیں اور مذکورہ عدالتوں نے تمام ملزمان کو طلب کر لیا ہے۔

Watch Live Public News