آسمان پر شہاب ثاقب کا دلکش نظارہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 آسمان پر شہاب ثاقب کا دلکش نظارہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک ) صوبائی دار الحکومت   کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب کا خوبصورت نظارہ کیا گیا۔

کراچی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آسمان پر شہاب ثاقب گزرتے دیکھا گیا۔ اس نظارے کو کئی شہریوں نے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

کراچی  میں شہاب ثاقب کو رات 2 بج کر 43 منٹ پر گزرتے دیکھا گیا۔

اس حوالے ماہرین فلکیات کا کہناہے کہ  زمین کےگرد مدارمیں کروڑوں کی تعداد میں شہاب ثاقب ہیں،  اسے عام زبان میں شوٹنگ اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق   شہاب ثاقب کے واقعات سالانہ یا باقاعدگی سے کچھ وقفوں سے ہوتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ شہاب ثاقب سیارچوں کے ٹوٹے ہوئے ذرات ہوتے ہیں جو زمین کے ماحول میں آتے ہوئے آکسیجن اور کشش کے باعث جلتے نظر آتے ہیں۔

مریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق ہر روز زمین پر 100 سے 300 ٹن کے درمیان خلائی مٹی اور پتھروں کی بارش ہوتی ہے مگر ان کا حجم کسی ریت کے ذرے سے زیادہ بڑا نہیں ہوتا۔

Watch Live Public News