(ویب ڈیسک ) اٹک اور شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو ئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوغری نارتھ-1 کنویں اٹک سے بھی گیس اورکنڈینسیٹ آئل کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں ۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوغری نارتھ-1 کنویں کی کھدائی 21 مئی 2024 کو شروع ہوئی تھی جبکہ کنویں کی 4942 میٹرکھدائی پرنئی دریافت ملی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سوغری نارتھ-1 کنویں سےابتدا میں یومیہ 1 کروڑ39 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 430 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں اوجی ڈی سی ایل کاورکنگ انٹرسٹ 100فیصد ہے، نئی دریافت گیس،خام تیل اوجی ڈی سی ایل کےہائیڈروکاربن ذخائربڑھائےگا اور توانائی کا بحران کم ہوگا۔
دوسری جانب ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4لاکھ مکعب فٹ گیس اور تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔