مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، یو اے ای کیلئے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں تبدیلی

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، یو اے ای کیلئے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں تبدیلی
کیپشن: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، یو اے ای کیلئے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں تبدیلی

ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث دبئی اور ابوظبی کی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق دبئی جانے والی پروازوں کا آپریشن اب فجیرہ ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ابوظبی کی پروازیں العین ایئرپورٹ سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، اور آج مجموعی طور پر 101 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے 8 بڑے ایئرپورٹس سے بیرونِ ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں ابوظبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آذربائیجان اور دبئی کے لیے شیڈول پروازیں شامل ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 18 روز کے دوران ملک بھر سے تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

متعدد شہروں، جن میں کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ شامل ہیں، مسافروں کو پروازوں کی منسوخی کے باعث ایئرپورٹس سے واپس لوٹنا پڑا۔

ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کا شیڈول ضرور چیک کریں۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز بھی تاحال معطل ہے۔

Watch Live Public News