ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا جھٹکا، اعلیٰ عہدیدار مستعفی ہوگئے

ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا جھٹکا، اعلیٰ عہدیدار مستعفی ہوگئے
کیپشن: ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا جھٹکا، اعلیٰ عہدیدار مستعفی ہوگئے

ویب ڈیسک: امریکا میں ایران سے متعلق پالیسی پر اختلافات کےباعث نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جوکینٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو کینٹ نے استعفیٰ احتجاجاً دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ایران کی جانب سے فوری خطرہ موجود نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگی صورتحال پر فیصلے بیرونی دباؤ کے تحت کیے گئے۔

ان کے استعفے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جو کینٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں دہشتگردی کے خطرات کے تجزیے اور نگرانی کے ذمہ دار تھے۔ وہ اس سے قبل امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور بعد ازاں سی آئی اے سے بھی وابستہ رہے۔

واضح رہے کہ ان کی اہلیہ شینن کینٹ 2019 میں شام میں ایک خودکش حملے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

Watch Live Public News