علیزے شاہ نےگلوکاری میں بھی قدم رکھ دیا

علیزے شاہ نےگلوکاری میں بھی قدم رکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

ایک روز قبل انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے ایک گانا تیار کیا اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، گانے میں انکے ساتھ ساحر علی بگا نے بھی پرفارم کیا ہے۔ شائقین اس گانے کو پسند کر رہے ہیں اور علیزے شاہ کی تحسین کر رہے ہیں۔ یہ گلوکاری کے میدان میں انکا پہلا گانا ہے۔

علیزے شاہ کے اس گانے کا عنوان ’بدنامیاں‘ ہے، اور اسے کمپوز بھی ساحر علی بگا نے کیا ہے۔ گانے کی شاعری عمران رضا نے لکھی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ایکٹنگ کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں،انہیں ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں عمدہ پرفارمنس پر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جبکہ ’عہدِ وفا‘ میں بھی انکی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔