راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔