ویب ڈیسک: دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن آپریشن بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر شمالی وزیرستان کے غیور قبائل نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی ریلیوں کا انعقاد کیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلیز غیور قبائل کی وطن سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں،ریلیوں میں کثیر تعداد میں سکول و کالجز کے طلباء و طالبات سمیت مقامی غیور عوام ، عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ریلیز میں شامل شرکاء نے قومی پرچم تھامے پاکستان اور فوج کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
شرکاء نے فوج کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ،شرکاء نے اللہ کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے پاک فوج کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔