آئی ایس پی آر کی جانب سے راحت فتح علی خان کی آواز میں نیاملی نغمہ جاری

آئی ایس پی آر کی جانب سے راحت فتح علی خان کی آواز میں نیاملی نغمہ جاری
کیپشن: "معرکہ حق" میں فتح پر راحت فتح علی خان کی آواز میں نیا ملی نغمہ جاری

ویب ڈیسک:" آپریشن بنیان مرصوص" میں پاک افواج کی شاندار اور تاریخی فتح کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے راحت فتح علی خان کی آواز میں نیا ملی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لہو کو گرما دینا والا نغمہ "حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم".

نغمے کے بول  "پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمدر رَسُول اللّٰہ "ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں.

ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں,نغمہ کے بول دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کر دیتے ہیں,نغمہ میں اس وطن کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرنے کا عزم کیا گیا ہے.

پاک وطن ہمیشہ اللّٰہ کی امان میں رہے اور اس سے وفاداری ہر فرد کے خون میں رہے.

نغمہ جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور ہر طرف "پاکستان زندہ باد" اور "پاک فوج پائندہ باد" کے نعرے گونج رہے ہیں۔

Watch Live Public News