آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پرکراچی پورٹ ٹرسٹ میں بھی شاندار تقریب کا انعقاد

آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پرکراچی پورٹ ٹرسٹ میں بھی شاندار تقریب کا انعقاد
کیپشن: آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پرکراچی پورٹ ٹرسٹ میں بھی شاندار تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: ملک بھر کی طرح کراچی پورٹ ٹرسٹ ( KPT) میں بھی ’’ یومِ تشکر‘‘ کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں " معرکہ حقآپریشن بنیان مرصوص" میں افواجِ پاکستان کی عظیم کامیابیوں پر اظہارِ تشکر اور شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل منیجر آپریشنز، ریئر ایڈمرل عطیق الرحمان تھے، جنہوں نے خطاب میں پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانیوں اور دشمن کو مؤثر جواب دینے کی صلاحیت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

  تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد پاک فوج کے جانبازوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شاندار اعزازی پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

ریئر ایڈمرل عطیق الرحمان نے کہا کہ "یہ دن نہ صرف افواجِ پاکستان کی فتح کا دن ہے بلکہ پوری قوم کے اتحاد اور حوصلے کی علامت بھی ہے۔ اگر دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔"

انہوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ " KPT نے مشکل وقت میں بھی اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں نبھائیں، اور کسی لمحے بھی سرگرمیاں معطل نہ ہونے دیں۔

Watch Live Public News