روہنگیامسلمانوں کیساتھ انسانیت سوزسلوک،اقوام متحدہ نےبھارت سےجواب طلب کرلیا

روہنگیامسلمانوں کیساتھ انسانیت سوزسلوک،اقوام متحدہ نےبھارت سےجواب طلب کرلیا
کیپشن: روہنگیامسلمانوں کیساتھ انسانیت سوزسلوک،اقوام متحدہ نےبھارت سےجواب طلب کرلیا

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے انسانیت سوز اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی رویے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری وضاحت طلب کر لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ بھارت خطے میں امن کو تہہ و بالا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانیت سوز مظالم بھی ڈھا رہا  ہے،مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ سے زائد فوج نہتے اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ بدترین سلوک کر رہی ہے، بھارتی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بھی بدترین سلوک روا رکھا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے گزشتہ ہفتے دہلی سے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر زبردستی بحیرہ انڈمان منتقل کیا، جہاں انہیں کشتی کے ذریعے میانمار کے ایک دور دراز جزیرے پر اتار دیا گیا۔ پناہ گزین تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے مگر تاحال ان کے بچ جانے کی کوئی خبر نہیں آئی۔

 میانمار میں اقوام متحدہ کے  انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے ٹام اینڈریوز کا کہنا ہے کہ  روہنگیا پناہ گزینوں کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھیکنا، اشتعال انگیزی سے کم نہیں ہے،اس واقعے کی مزید معلومات اور گواہی طلب  کئے جا رہے ہیں، بھارتی حکومت سے بھی کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے حساب دے،ایسےاقدامات پر گہری تشویش  ہے جو بین الاقوامی تحفظ کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ 3 مارچ 2025 کو اینڈریوز نے بھارت کو مراسلہ بھیجا جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کی  زبردستی واپسی پر تشویش ظاہر کی گئی،ٹام اینڈریوز نے بھارت سے حراستوں کے خاتمے اور حراستی مراکز تک رسائی کا مطالبہ بھی کیا۔

دفاعی ماہرین کا کہناہےکہ بھارتی بحریہ کا غیر انسانی رویہ ہندوتوا ذہنیت ،  نفرت اور عدم برداشت پر مبنی سوچ کو فروغ دیتا ہے، بھارتی مسلح افواج کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کریں،دوسری طرف پاک بحریہ کسی بھی آپریشن میں یہ نہیں دیکھتی کہ جس کو بچایا جا رہا ہے اس کی قومیت یا مذہب کیا ہے؟،پاک بحریہ  نے کئی واقعات میں بھارتی  اور ایرانی سمندری مسافروں اور ماہی گیروں کو بچایا جس میں بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News