ویب ڈیسک: یومِ تشکر کے موقع پر ایبٹ میوزک اسٹوڈیو کی جانب سے پاکستان کے ساتھ محبت اور عقیدت کے اظہار کے طور پر "دل دل پاکستان" کا انسٹرومنٹل کور جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی آرچسٹرا نے وائٹل سائنز کے مشہور نغمے "دل دل پاکستان" کو نئے انداز میں پیش کیا۔ یومِ تشکر کے موقع پر ایبٹ میوزک اسٹوڈیو کی جانب سے موسیقی کا خوبصورت تحفہ۔۔
ایبٹ میوزک اسٹوڈیو کی اس کاوش کو موسیقی اور وطن سے محبت کے حسین امتزاج کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔ اسٹوڈیو کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ "یہ کور پاکستان سے والہانہ عقیدت اور یومِ تشکر کے جذبے کا اظہار ہے۔ ہم نے اس دن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عالمی معیار کی موسیقی ترتیب دی ہے۔"
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو جاری ہوتے ہی شائقین نے اس کی تعریف کے پل باندھ دیے، اور ہزاروں صارفین نے اس کو شیئر کرتے ہوئے "دل دل پاکستان" کو ایک بار پھر قومی جذبے کی علامت قرار دیا۔