ویب ڈیسک: مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی۔

مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 5ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
