نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش،تصویربھی شیئرکردی

نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش،تصویربھی شیئرکردی
کیپشن: نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش،تصویربھی شیئرکردی

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ و میزبان نور بخاری اور عون چوہدھری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے انسٹاگرام پر نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔

پوسٹ میں نور نے قرآنی آیت "فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ" کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں "دعا زہرہ" کے نام سے ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنی بیٹی کے اچھے نصیب، صحت اور نیکی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور بخاری نے 2017 میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

ان کی پہلی شادی 2008ء میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی، نور کی دوسری شادی 2010ء میں فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔ 
نور بخاری نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012ء میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی۔

نور بخاری نے 2015ء میں گلوکار ولی حامد خان سے شادی کی جو ان کی چوتھی شادی تھی، یہ شادی بھی زیادہ دیر نہ چل سکی، ستمبر 2017ء میں نور نے عدالت کے ذریعے ولی سے خلع لی تھی۔

نور بخاری نے 2020ء میں اپنے سابق شوہر عون چوہدری کے ساتھ دوبارہ شادی کی تھی جو ان کی پانچویں شادی تھی۔

اداکارہ نور بخاری کے یہاں 2020ء میں بیٹے، 2023ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

یادرہے کہ نور بخاری نے چند سال قبل مذہب کے خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ خود کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی روحانی شاگرد بھی کہتی ہیں۔ عمرہ کے دوران ان کی بشریٰ بی بی کے ہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔

Watch Live Public News