ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کا ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے پر پیغام، کہا کہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کو دنیا بھر میں جامع اور مساوی ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھانے میں اس کی قیادت کے لیے پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سال کا تھیم، "ڈیجیٹل تبدیلی کے معاملات میں صنفی مساوات کیوں ضروری؟،" فوری ایکشن مانگتا ہے، ہم نے یقینی بنایا کہ تکنیکی ترقی کے فوائد کو معاشرے کے تمام اراکین کو یکساں طور پر ملیں، پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔
2024-2025 میں 80 لاکھ مزید خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی، ٹیکنالوجی کے استعمال میں صنفی فرق کو 38 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد ہوگیا، یہ عالمی سطح پر دیہی خواتین میں واقع ہونے والی سب سے بڑی بہتری ہے، یہ کامیابیاں پاکستان کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کا حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 200 ملین ٹیلی کام سبسکرپشنز، 150 ملین براڈ بینڈ صارفین، اور 2 ملین FTTH کنکشنز کو عبور کر لیا ہے، ڈیٹا کے استعمال میں 24.25 فیصد اضافہ ہوا، ہماری موبائل مینوفیکچرنگ میں 47.46 فیصد اضافہ ہوا، اعلیٰ صلاحیت والی آبدوز کیبلز کے ذریعے بین الاقوامی رابطوں میں اضافہ ہوا، آج پاکستان کا موبائل ایکو سسٹم معیشت میں 16.7 بلین ڈالر کا حصہ ڈال رہا ہے۔
حکومت پاکستان ایک ایسے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، شمولیت کو فروغ دیے خواتین کو بااختیار بنانے کے علاوہ کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا، ٹارگٹڈ پالیسیوں، مہارتوں کے فروغ کے پروگراموں اور صنفی حساس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا قیام عمل میں لایا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یقینی بنارہے ہیں کہ خواتین اور لڑکیاں ہمارے معاشرے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں فعال طور پر حصہ لے سکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں، تمام اسٹیک ہولڈرز سے صنفی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے اور ایک جامع اور بااختیار ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر جاری رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔