کراچی؛ بیوٹی پارلر میں خاتون کا لرزہ خیز قتل

کراچی؛ بیوٹی پارلر میں خاتون کا لرزہ خیز قتل

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن مومن آباد کے بیوٹی پارلر میں خاتون کا لرزہ خیز قتل ،  پولیس نے کہا مبینہ طور پر شوہر نے خاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

 پولیس  کے مطابق مقتولہ نے ایک ہفتہ قبل شاہ میر نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی،ملزم نے قتل کے بعد لاش کو آگ بھی لگادی، مقتولہ صائمہ بیوٹی پارلر چلاتی تھی شوہر نے بیوٹی پارلر میں ہی قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 30 سال صائمہ کودوسرے شوہرشاہ ویرنے قتل کیا،ورثا کے مطابق شاہ ویر نے گھر پر کال کرکے خود قتل کرنے کا بتایا،ملزم چند روز قبل ترکی سے پاکستان آیا تھا۔

6 روز قبل ملزم شاہ ویر سے صائمہ کی شادی ہوئی تھی، لاش ہسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ، واقعہ کے حوالے سے مذید تحقیقات کی جارہی ہے۔ 

Watch Live Public News