2 اسلامی ممالک نے 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کردیا

2 اسلامی ممالک نے 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک ) تیونس اور ترکیہ میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد دونوں ممالک نے پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ اور بدھ 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق تیونس ذوالحجہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ہفتہ 16 مئی کو ذوالقعدہ کی 29 تاریخ قرار دی گئی تھی اور چاند کی تصدیق کی گئی۔

ترکیہ نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں چاند دیکھنے کے روایتی طریقے کے بجائے فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی پہلے سے تیار کردہ اسلامی کیلنڈر کی پیروی کی جاتی ہے جس کے تحت یہ تاریخ طے کی گئی ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں اتوار 17 مئی کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، چاند کی رویت کے بعد حکام عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

Watch Live Public News