ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

(ویب ڈیسک) چیئرمین ر ویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے لہذا عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  ختم ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔مرکزی اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہو ا۔

چیئرمین ر ویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد  نے کہا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز پیر  پاکستان میں یکم ذی الحج ہوگی اور عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی۔

دوسری جانب زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طلب کیے گئے ۔

قبل ازیں ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ چاند 17 مئی کی رات 1 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوا،آج شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ماہرین فلکیات کے مطابق موسم صاف ہونے کی صورت میں آج چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

Watch Live Public News