چاند نظر آنےکے امکانات زیادہ، کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی 

چاند نظر آنےکے امکانات زیادہ، کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی 

(ویب ڈیسک ) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد  نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کے امکامات زیادہ ہیں،   ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد  کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔ میٹ آفس میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو کے ماہرین شریک ہیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کہ چاند نظر آنے کے امکامات زیادہ ہیں،   ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہونے پر عید سے متعلق اعلان کریں گے۔

Watch Live Public News