سالگرہ کیلئے لایا گیا 36 پونڈ کا کیک کٹنے سے پہلے ہی ختم ہوگیا

سالگرہ کیلئے لایا گیا 36 پونڈ کا کیک کٹنے سے پہلے ہی ختم ہوگیا
کیپشن: سالگرہ کیلئے لایا گیا 36 پونڈ کا کیک کٹنے سے پہلے ہی ختم ہوگیا

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست بہار میں سیاسی جماعت کے رہنما کی سالگرہ کے موقع پر لایا گیا 36 پونڈ کا کیک سیکنڈز میں غائب ہوگیا، جب گلی میں موجود بچوں نے اس پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق، بھارت کی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے دفتر میں تیجاشوی یادوو کی 36ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 36 پونڈ کا بڑا کیک لایا گیا۔ جیسے ہی بچوں کی نظر کیک پر پڑی، وہ بھاگتے ہوئے پہنچے اور محض 36 سیکنڈ میں پورے کیک کو ہڑپ کر گئے۔

بچوں کے کیک پر "حملے" کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ ایک دوسرے سے لڑتے اور ہنستے ہوئے کیک کھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ موقع پر موجود افراد نے بچوں کو روکنے کی کوشش کی، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "36ویں سالگرہ پر 36 پونڈ کا کیک، 36 بچے 36 سیکنڈ میں کھا گئے۔"

Watch Live Public News