ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حلف صدر بیرسٹر سلطان محمود نہیں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں منعقد ہوگی۔ روایات اور آئین کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر لیتے ہیں، تاہم صدر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد آنے سے معذرت کر لی ہے۔
صدر کی عدم موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حلف لیں گے۔