انجری کے باعث آئی سی یو منتقل ہونے والے بھارتی کپتان سے متعلق اہم پیشرفت

انجری کے باعث آئی سی یو منتقل ہونے والے بھارتی کپتان سے متعلق اہم پیشرفت
کیپشن: انجری کے باعث آئی سی یو منتقل ہونے والے بھارتی کپتان سے متعلق اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

شبمن گل پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے گردن کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ وہ صرف 4 رنز بنا کر انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے، اور بعد ازاں انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

انجری کے باعث شبمن گل پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، تاہم بھارتی ٹیم نے اس میچ میں تاریخی فتح حاصل کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، شبمن گل کو گردن کی انجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، لیکن ان کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت ابھی تک مشکوک ہے۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 22 نومبر سے گوہاٹی میں شروع ہوگا، اور بھارتی اسکواڈ منگل کو وہاں روانہ ہوگیا۔

اس وقت جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، جبکہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد مہمان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

Watch Live Public News