پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا
پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائنگ راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کے خلاف ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں فتح حاصل کرلی۔ پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ پاکستان فٹبال ٹیم کی جانب سے واحد گول ہارون حامد نے اسکور کیا۔ اس سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم نے کبھی بھی ورلڈکپ کوالیفائر میچ نہیں جیتا تھا۔ پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔اب اگلے مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ سعودی عرب کے ساتھ ہوگا۔ خیال رہے کہ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کمبوڈیا میں کھیلا جانے والا پہلا کوالیفائنگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔