ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ پر پولیس آپریشن کیخلاف درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک میں تحریک انصاف کے چیئرمین کے گھر پر پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور نے بانی تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل اظہر صدیق عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محسن نے مؤقف اپنایا کہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔
عدالت نے درخواست عدم پیروی پر مسترد کر دی۔