بسنت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، اہم خبر آگئی

بسنت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، اہم خبر آگئی

(ویب ڈیسک) لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بسنت فیسٹیول صرف 2 روز کےلیے ہفتے اور اتوار کو منانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سی لاہور کی جانب سے بسنت سے متعلق سفارشات حکومت کو پیش کر دیں گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بسنت اندرونِ شہر کے علاقوں میں محدود سطح پر منانے کی اجازت کی تجویز ہے۔اندرونِ شہر کے علاقوں میں شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل شامل ہیں۔

اس حوالے سے لاہور انتظامیہ کی جانب سے بسنت کے لیے محفوظ پلان تیار کر کے حکومت کو پیش کر دیا گیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ   بسنت والے علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کیلئے سیفٹی انٹینا اور گلے کا کور لازمی کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مین سڑکوں پر سیفٹی نیٹس اور وائرپروٹیکشن سسٹم نصب کیا جائے گا۔ تیز دھاتی تار، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔صرف کپاس یا نشاستے سے تیار شدو ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ڈور اور پتنگوں پر بار کوڈ لگانا لازمی ہوگا۔غیر رجسٹر پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔غیر محفوظ ڈوربنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

Watch Live Public News