پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع

پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع

(ویب ڈیسک ) سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی میں  توسیع کردی گئی ہے۔ جنگ بندی کی مدت جمعہ شام 6 بجے ختم ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی برقرار رہے گی، پاکستانی سیکیورٹی حکام اور افغان طالبان ذرائع نے توسیع کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو شروع ہونے والی عارضی جنگ بندی نے شدید جھڑپوں کو روکا، سرحدی جھڑپوں میں درجنوں ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوحہ مذاکرات میں سرحدی کشیدگی کم کرنے پر بات چیت متوقع ہے۔

Watch Live Public News