انسٹاگرام نے ’ری پوسٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع کر دی

انسٹاگرام نے ’ری پوسٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع کر دی
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے بھی اپنے صارفین کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر اور فیس بک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ’ری پوسٹ‘فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کے تحت صارفین کسی بھی پوسٹ کو ری پوسٹ کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کے بعض صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے، ری پوسٹ فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین دوسرے لوگوں کی تصاویر اور پوسٹس کو ری پوسٹ یا شیئر کرسکیں گے۔ جس طرح ٹوئٹر پر کسی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ یا فیس بک کی پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے اسی طرح انسٹاگرام پوسٹس کو بھی شیئر کیا جا سکے گا۔ ابتدائی طور پر ہر صارف کی محدود پوسٹس کو شیئر یا ری پوسٹ کرنے کا آپشن دیا جائے گا، جس کے بعد اسے سب کیلئے عام کردیا جائے گا۔ نئے فیچر کے تحت صارفین کی تمام پوسٹس کو دوسرے صارفین شیئر نہیں کر سکیں گے جب کہ ممکنہ طور پر صارف کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنی پوسٹ کو دوسرے لوگوں کی جانب سے شیئر کرنے کے لیے کھلا رکھے یا نہ رکھے۔ کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور فی الحال امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو دستیاب ہے تاہم جلد ہی اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔