ویب ڈیسک: فیشن انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ماڈل سبحان عمیس اور ماڈل عبیر اسد کی شادی کے 7 ماہ بعد علیحدگی ہوگئی۔
عبیر اسد اور سبحان عمیس پاکستان کے مشہور ماڈل ہیں جو فیشن ماڈلنگ میں اپنی شاندار مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں اور بہترین ماڈل کے طور پر ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔
عبیر اور سبحان کی فروری 2025 میں شادی ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور دوستوں نے جوڑے کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ماڈل سبحان عمیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی اہلیہ ماڈل عبیر اسد سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور اس کی بیوی باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے الگ ہو گئے لیکن ابھی تک ان کی طلاق نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اگرچہ ان کی طلاق کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے لیکن یہ یقینی ہے کہ ان کے درمیان طلاق ہو جائے گی۔
سبحان عمیس کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی اور اس کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بارے میں پوسٹ وائرل ہوگئی اور اسے دوسرے سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا۔