ویب ڈیسک: بھارتی اداکار جوڑا گورو کھنہ اور آکانکشا چمولا کے درمیان طلاق کی خبروں نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے تقریباً ایک سال تک علیحدگی کے بعد باہمی رضامندی سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ سوشل میڈیا پر اس خبر پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
رئیلٹی شو "لاک اپ 2" میں آکانکشا چمولا نے انکشاف کیا کہ ان کے درمیان علیحدگی کی بڑی وجہ مستقبل کے خاندانی منصوبوں پر اختلاف تھا۔
آکانکشا کے مطابق گورو کھنہ بچے چاہتے تھے، تاہم وہ اس فیصلے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں دونوں بچے نہیں چاہتے تھے، مگر بعد میں گورو کی رائے بدل گئی جبکہ وہ اپنی ذاتی آزادی کو ترجیح دیتی ہیں۔
آکانکشا نے کہا کہ اسی اختلاف کے باعث باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔