بیرونی خطرے کا جھوٹ، نفرت و انتہا پسندی اور اپوزیشن کو غدار کہنا مودی کا پرانا سیاسی ہتھکنڈہ

بیرونی خطرے کا جھوٹ، نفرت و انتہا پسندی اور اپوزیشن کو غدار کہنا مودی کا پرانا سیاسی ہتھکنڈہ
کیپشن: بیرونی خطرے کا جھوٹ، نفرت و انتہا پسندی اور اپوزیشن کو غدار کہنا مودی کا پرانا سیاسی ہتھکنڈہ

ویب ڈیسک: مودی سرکار کی سفاکی نے اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلئے فوج کو سیاسی پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا۔ مودی سرکار کی ملکی سالمیت کے نام پر نفرت ، تشدد اور ریاستی جبر کو جواز فراہم کرنے کی کوششیں جاری۔

کشمیر کے بعد اب دیگر ریاستیں بھی آبادیاتی تبدیلی کی زد میں، مودی سرکار کا فاشسٹ ایجنڈا بے نقاب۔ مذموم سیاسی مقاصد کیلئے نفرت ، تشدد ، انتہا پسندی اور زہر آلود بیانیہ مودی کی نفرت انگیز تقریر کا ایجنڈا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آج ہماری فوج آپریشن سندور کرتی ہے اور پاکستان کے کونے کونے میں دہشت گردوں کے لیڈروں کو تباہ کرتی ہے۔

کانگریس ہندوستانی فوج کے بجائے پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے۔

پاکستان کا جھوٹ کانگریس کا ایجنڈا بن جاتا ہے، اسی لیے آپ کو ہمیشہ کانگریس سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

مودی آپریشن سندور کی ناکامی پر کانگریس کے کڑے سوالات اور حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ نریندر مودی نے اپنے جھوٹے بیانیہ میں مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازشیں چل رہی ہیں یہ قومی سلامتی کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ اسی لیے اب ملک میں ڈیمو گرافی کا مشن شروع کیا جا رہا ہے۔

جھوٹے دعوے ، اقلیتوں کیخلاف نفرت و انتہا پسندی مودی کی دوغلی سیاست کا وتیرہ بن چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی آبادیاتی تسلط مودی کا نیا مذموم منصوبہ ہے۔ ڈیموگرافی مشن کے ذریعے بھارت میں اقلیتوں کی شناخت مٹانے کی گھناؤنی کوشش ہے۔

Watch Live Public News