پی سی بی کا آئی سی سی کو دوبارہ خط،سخت مؤقف اپنالیا

پی سی بی کا آئی سی سی کو دوبارہ خط،سخت مؤقف اپنالیا
کیپشن: پی سی بی کا آئی سی سی کو دوبارہ خط،سخت مؤقف اپنالیا

ویب ڈیسک: پی سی بی  نے آئی سی سی کو میچ ریفری   تبدیل کرنے کا  مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھ دیا۔ پی سی بی نے جوابی خط میں سخت مؤقف اختیار کیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے جوابی خط میں   میچ ریفری کے خلاف ایکشن نہ لینے کے  فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔پاکستان  نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کردیا۔ پی سی بی مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا کہا۔

پی سی بی ذرائع نےبتایا کہ خط میں متنازعہ ریفری کے خلاف آئی سی سی کی انکوائری کو بھی ایک رسمی کارروائی قرار دیا۔  خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انکوائری کے لیے تمام پہلوؤں کا نہ جائزہ لیا گیا ہے اور نہ متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔پاکستان نے تمام تر تحفظات کو دور کرنے پر زور دیا ہے ۔ 

خط میں پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کھیلنے کے لئے رضامندی ظاہر کرے گا۔پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس میچ ریفری کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

Watch Live Public News