ویب ڈیسک: سر زمین پاکستان شہداء کے خون سے سیراب اور وطن سے وفا کی ان گنت داستانوں سے بھری ہے ۔
بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والا جری فرزند کیپٹن وقار احمد ملک و قوم کی سرفرازی پر فدا۔ 15 نومبر 2025 کو کیپٹن وقار احمد نے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن وقار احمد شہید نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ کیپٹن وقار احمد شہید نے اپنی جان تو قربان کر دی مگر پاکستان کے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا ۔
کیپٹن وقار احمد شہید کے سوگواران میں والدین اور بھائی شامل ہیں۔ کیپٹن وقار احمد شہید کی قربانی آنے ہماری آنے والی نسلوں کا تحفظ اور مشعل راہ ہے۔