ویب ڈیسک: ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای کے مابین آج ہونے والے میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ میں آج پاکستان اور یواےای کے درمیان گروپ اے کا فیصلہ کن میچ کھیلا جانا ہے۔ جس میں سے فتحیاب ٹیم اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی تک ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے ایک پوسٹ میں پاکستان کے میچ کی تصدیق کی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کی تصدیق کی تھی۔
.jpg)
پوسٹ میں اے سی سی نے لکھا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے لیے ڈو اینڈ ڈائی میچ ہے ۔جو ٹیم جیتے گی وہ آگے جائے گی ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگی۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔ جس کے بعد آج ہونے والے میچ کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔