(ویب ڈیسک ) عراقی حکام کا کہنا ہے کہ 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی۔عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر کردی گئی ہے۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ 50سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، 50 سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا۔