(ویب ڈیسک) سری لنکا کے اہم مقامات پر پاکستان کو "گلوبل پیس میکر" اور "ڈین آف ڈپلومیسی" قرار دینے والے بل بورڈز علاقائی سطح پر پاکستان کی امن کوششوں کے اعتراف کی عکاسی کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کو ناکام قرار دینے کا بیانیہ بری طرح ناکام ہو گیا۔ماضی میں بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی پالیسی اپنائی، مگر حالات نے اس دعوے کو غلط ثابت کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کاوشوں کو سراہا۔عالمی اور علاقائی سطح پر پذیرائی کے بعد پاکستان ایک مؤثر مڈل پاور کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی ماحول میں پاکستان کا کردار مزید اہم اور مؤثر ہوتا جا رہا ہے۔اس کے برعکس بھارتی بیانیہ خطے میں پذیرائی حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔