(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہی ہونگے،پاکستانی کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہی ہوں گے ،پاکستان ٹیم کے کھلاڑی احتجاجاً بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا کہہ دیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ میں 1 گھنٹے تاخیر کردی گئی۔ پی سی بی کا مشاورت کا عمل جاری ہے، ترجمان پی سی بی کوشش ہے اچھی خبر آئے۔
اس سے پہلے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کیلئے بلا لیا تھا۔
سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ پی سی بی ہیڈ آفس پہنچے جہاں مشاورت جاری تھی۔