(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم سے معذرت کی ہے۔ آئی سی سی سے معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔اپنی ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔وزیراعظم اور آفیشلز کی سپورٹ حاصل تھی،اللہ تعالی نے پاکستان کی عزت اسی طرح رکھی جس طرح قوم توقع کر رہی تھی، ہم کرکٹ پر فوکس کرسکیں گے سیاست پر نہیں۔
سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔آج کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ آج کرکٹ کی فتح ہوئی ہے۔ میچ ریفری کی جانب سے معذرت کرنا کھیل کیلئے مثبت ہے۔خوشی ہے کہ وہ جذباتی فیصلہ نہیں کیا جس سے کرکٹ متاثر ہوتی،ہم فیلڈ میں بتائیں گے کہ ہم کتنی بڑی ٹیم ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ معافی کا مطلب احساس ہوا کہ غلطی ہوئی ہے،کرکٹ کرکٹ رہنی چاہیے، یہ سیاسی پلیٹ فارم بن جائے گا تو اس کا کوئی اختتام نہیں ہو گا،اینڈی پائی کرافٹ بھارتیوں کے فیورٹ ہیں، بھارت کے میچوں میں 90دفعہ اینڈی پائی کرافٹ ریفری رہے ہیں، یہ چیز مجھے ون سائیڈڈ لگتی ہے۔