بلوچستان میں کورونا کی شرح 10 فیصد ہو گئی

بلوچستان میں کورونا کی شرح 10 فیصد ہو گئی

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 10 فی صد کے قریب پہنچ گئی ۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 67 فی صد رہی جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 20 ہزار 822 ہے ۔ محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 11 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں.

دوسری جانب پنجاب میں مہلک وائرس بے قابو ہونے لگا،رواں سال کے سب سے زیادہ کیس سامنے آگئے۔ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 562 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہوربدستور ہاٹ سپاٹ ایریا برقرار ہے جہاں ایک دن میں ایک ہزار 748 کیس سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا سے مزید 97 ہلاکتیں ہوئی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7430 ہو گئی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔