پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،18 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،18 اپریل 2021

6 رکنی سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی کا کل ہونے والا پہلا اہم اجلاس منسوخ . سینٹ الیکشن میں کیمرہ برآمدگی سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا، ذرائع سینٹ سیکرٹریٹ ، کورنا کے بڑھتے کیسز کے باعث اجلاس منسوخ کیا گیا، سیکرٹری کمیٹی محمد انور نے اجلاس منسوخی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا

حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغواء کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔ عمران خان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11349 نمونوں کی جانچ کی گئی؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں؛ اموات کی مجموعی تعداد 4553 ہوچکی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

شوکت خانم ہسپتال کراچی کی بلڈنگ سائٹ کا دورہ کیا، انشاءاللہ 2023 میں شوکت خانم ہسپتال کراچی کو کھولنے کا ٹارگٹ ہے، شوکت خانم کراچی، سائز میں لاہور سے دوگنا ہے،شوکت خانم کراچی جدید آلات اور علاج کی سہولیات سے آراستہ ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل. ن لیگ کے درباری آقاؤں کو بچانے کیلئے صبح شام جھوٹ بولتے ہیں، مریم اورنگزیب کا معیشت پر لیکچر دینا قیامت کی نشانی ہے، مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کی چوری کے سوال سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی، ڈاکٹر شہباز گِل

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔