SIFCکے زیراہتمام پاکستان۔ سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس

saudi delegation in pak
کیپشن: saudi delegation in pak
سورس: google

ویب ڈیسک :خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( SIFC) کے زیر اہتمام منعقد کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد نے شرکت کی۔

پاکستان۔ سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس میں سعودی وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وفود کی سربراہی وزرائے خارجہ نے کی جن کے ساتھ سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں سے منسلک وزارتوں کے وفاقی وزراء بھی شامل تھے۔

یہ کانفرنس اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک تاریخی کانفرنس ہے جس میں سعودی عرب نے کثیر الجہتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

خصوصی سرمایہ سہولت کونسل ( SIFC) کی جانب سے  مختلف شعبوں میں موجودہ سرمایہ کاری کے مواقعوں، ان کی مالیت اور متوقع آمدن سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان میں زراعت سے متعلق سرمایہ کاری کے مواقعوں، سعودی عرب کے وژن 2030ء کے فوڈ سکیورٹی کے اہداف کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں جن میں سعودی عرب خاص دلچسپی لے رہا ہے۔

اس کانفرنس میں پاکستان کے معدنیاتی وسائل اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بھی سعودی عرب کی توجہ کا مرکز رہیونگے اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔