آرمی چیف سے ترکیے کے چیف آف جنرل سٹاف  متین گورک کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف سے ترکیے کے چیف آف جنرل سٹاف  متین گورک کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  ترک جنرل سٹاف کے چیف ہز ایکسیلینسی جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اقدامات شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ   دونوں فریقوں نے اپنی اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔ آرمی چیف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مہمان خصوصی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔