این اے 213 ضمنی انتخابات: پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور نے میدان مار لیا

این اے 213 ضمنی انتخابات: پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک:  این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سیٹ بچانے میں کامیاب رہی، صبا تالپور نے میدان مار لیا۔

عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب مئیر کراچی وترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے حلقہ این اے 213 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صبا تالپور کی کامیابی پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔

 صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے پیپلزپارٹی کی امیدوار محترمہ صباء تالپور کو مبارکباد دی۔

 سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ این اے 213 پر پیپلزپارٹی کی تاریخی کامیابی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عمرکوٹ کی عوام نے آج واضح پیغام دیا کہ نہ میر کا نہ پیر کا ووٹ صرف تیر کا۔
عمرکوٹ کی عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا،عوام نے کینالوں پر جعلی اور گمراہ کن سیاست اور سازش کو آج دفن کردیا ہے۔

Watch Live Public News