پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی
کیپشن: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ گڈ فرائیڈے منا رہی ہے، جبکہ ایسٹر کی تقریبات کا آغاز ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سے ہو گا۔

ملک بھر کے گرجا گھروں میں آج خصوصی دعائیہ تقریبات اور عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ گڈ فرائیڈے کے موقع پر مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیب پر قربانی کو یاد کرتی ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے عہد کی تجدید کرتی ہے۔

ایسٹر کیا ہے؟

مسیحی عقائد میں ایک بہت اہم تہوار ایسٹر کا ہے۔

انجیل مقدس کے مطابق حضرت عیسیٰ کا جسم جمعے کے روز صلیب سے اتار کے دفن کر دیا گیا تھا۔ ان کا جسم ایک غار میں رکھا گیا تھا اور غار کے منہ کو پتھر سے ڈھک دیا گیا تھا۔

جب چند لوگ ایک دن بعد یعنی اتوار کو اس غار پہ آئے تو انہوں نے دیکھا کہ وہ غار پتھر سے ڈھکا ہوا نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ غار خالی تھا۔ اس غائب ہو جانے کو ان کی زندگی پر قیاس کیا گیا۔  

تب سے یہ دن اس واقعے کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

یہ دن فتح کا دن بھی کہلاتا ہے۔

فتح جو موت پر زندگی کی فتح کہلائی گئی۔

ایسٹر: زندگی کی فتح کا تہوار
ایسٹر، جو اتوار کے روز منایا جائے گا، مسیحی برادری کا دوسرا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے۔ اس دن کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قیامت، یعنی ان کے مردوں میں سے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے، جسے موت پر زندگی کی فتح کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

رات کو مختلف شہروں میں گرجا گھروں میں مڈ نائٹ سروسز منعقد ہوں گی، جہاں بڑی تعداد میں مسیحی افراد شرکت کریں گے، عبادات کریں گے اور خوشیاں منائیں گے۔

ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات مکمل
ایسٹر اور گڈ فرائیڈے کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تقریبات پُرامن طریقے سے انجام پائیں۔ مقامی انتظامیہ نے گرجا گھروں کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

Watch Live Public News