ویب ڈیسک: انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر13 پیسے مہنگا ہوکر 282.30 روپے پرآگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280.62 روپے سے بڑھ کر 280.72 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا تھا کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر13 پیسے مہنگا ہوکر 282.30 روپے پرآگیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 27 پیسے مہنگاہوکر 320.98 روپے پرآگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1.24 روپے مہنگا ہوکر 374.74 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے بڑھ کر 77.03 روپے اور اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 7 پیسے مہنگا ہوکر 75.24 روپے پر پہنچ گیا۔