مینار پاکستان واقعہ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

مینار پاکستان واقعہ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ انتہائی شرمناک اور بہیمانہ فعل ہے، اس واقعہ نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ مینار پاکستان واقعہ کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے اور ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی،حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار کے حامل ہمارے مشرقی معاشرے میں خواتین عزت و احترام کے اعلیٰ درجے پر ہیں،پاکستانی معاشرے میں ماں، بہن اور بیٹی کی عزت سانجھی گردانی جاتی ہے، چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

Watch Live Public News